حسن کی آج آبائی گاﺅں میں تاج پوشی ہوگی گوجرانوالہ کے باسیو‘پیار دیکھنا چاہتا ہوں: پیغام والدہ کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی اپیل

گوجرانوالہ/اسلام آباد/ قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کے گھر خوشی کا سماں ہے، والدین اور اہلخانہ شکرانے کے نوافل ادا کررہے ہیں۔ حسن علی کی والدہ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے حسن علی کی آمد کے موقع پر علاقہ میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی اپیل کردی۔ حسن علی کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے با¶لر حسن علی نے گوجرانوالہ اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ حسن علی کی وطن واپسی پر ان کے ساتھ ملاقات ہو گی۔ خرم دستگیر خان نے انکشاف کیا حسن علی کبڈی کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی کا آج آبائی گاﺅں لدھیوالہ آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا، پھولوں کے آرڈر دے دیئے گئے بڑے بڑے استقبالی ہورڈنگ بورڈ لگا دیئے گئے۔ حسن علی آج شام سات بجے اپنے آبائی گاﺅں لدھیوالہ وڑائچ پہنچ رہے ہیں حسن علی کو مغرب کی نماز کے بعد ایک بڑے جلوس کی شکل میں عالم چوک سے لدھیوالہ عطاءکرکٹ اکیڈمی لیجایا جائے گا اور قومی ہیرو حسن علی کی تاج پوشی کی جائے گی۔ صباح نیوز کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گولڈن بال بوائے اور مین آف دی ٹورنامنٹ حسن علی نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا ہے پاکستان آ رہا ہوں۔ مداحوں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا گوجرانوالہ کے باسیو! ٹیم پاکستان کو چیمپئن بنانے کے بعد واپس آ رہا ہوں اور آپ کا پیار دیکھنا چاہتا ہوں۔ حسن علی نے مزید لکھا، کہا گیا ہم گھر واپس جائیں گے لیکن ہم نے کہا چیمپئنز ٹرافی ساتھ لے کر جائیں گے، ہر کسی نے کہا ہمارا ایونٹ میں پیش قدمی کا کوئی چانس نہیں، ہم نے ایک زخمی شیر کی طرح لڑنے کا فیصلہ کیا، ہماری فتح قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے۔
حسن علی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...