کراچی جیل سے بھاری تعداد میں ریفریجریٹرز، ٹی وی اور موبائل برآمد ہوئے: سندھ رینجرز

کراچی (آن لائن ) سندھ رینجرز کے سیکٹرکمانڈربھٹائی شاہدجاویدنے سینٹرل جیل کراچی کے باہر سرچ اینڈ سوئپ آپریشن کے حوالے سے میڈیاکوبریفنگ دی،انہوں نے کہاکہ جیل میں آپریشن 18جون کوکیا گیا، جیل میں اس نوعیت کاآپریشن 25سال بعدکیا گیا ہے، اس سے قبل جتنے آپریشن ہوئے وہ جیل کی حدود سے باہر تھے،آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے جوان شامل تھے، آپریشن کا مقصد جیل سے ممنوعہ اشیاء کا صفایا کرنا تھا، انہوں نے کہاکہ جیل میں موبائل فون چلانے کے لئے جدید ڈیوائس استعمال کی جا رہی تھی، جیل میں انتظامیہ کے کچن کے علاوہ 10اضافی کچن بھی چل رہے تھے، یہ اضافی کچن مخصوص طبقے کے قیدیوں کے لئے تھے، قید 6 ہزار قیدیوں کی سرچنگ بھی کی گئی، قیدیوں سے 35لاکھ روپے اور منشیات بھی برآمد کی گئی، بیرک اورکھولیوں کی تلاشی بھی لی گئی، جیل میں موبائل فون نیٹ ورک سرگرم ہے ،جس کے باعث وارداتیں ہوئیں،سو سے زائد موبائل فون برآمد کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیس کے 150سلینڈر بھی برآمد ہوئے ،انہوں نے بتای اکہ مسجد اور لائبریری میں موجود کتابوںکی سرچنگ بھی کی گئی،کتابیں، موبائل فون اور منشیات چھپانے کیلئے استعمال کی جاتی تھیں، ضبط شدہ سامان جیل انتظامیہ کے حوالے کیاجائے گا۔ 700سے زائد ایل ای ڈی، سی ڈی پلیئر اور ٹی وی برآمدکیے گئے۔ یاد رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن گذشتہ روز کیا گیا تھا جو 12گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن