اسلام آباد: سعودی عرب جانے والی خاتون سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد

Jun 20, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز) بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جانے والی ایک خاتون کے سامان سے 2کلو آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتار کی گئی ملزمہ کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے۔

مزیدخبریں