گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ میڈم کرن صباء نے کہا ہے کہ سیدہ خدیجتہ الکبریؓ عورتوں میں سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کی رسالت کی تصدیق کرنیوالی عظیم خاتون تھیں ‘سیدہ خدیجہؓ نے اپنا تمام مال دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے وقف کر دیا تھا‘سیدہ خدیجہؓ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی پہلی زوجہ منتخب بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ایک افطار ڈنر پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں اگر اپنے گھر اور خاندان کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہیں تو حضرت خدیجہؓ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو جائیں گھر پرسکون اور خاندانوں کی ناچاقیاں ختم ہو جائینگی ۔مسلمان عورتیں ادکارائوں اور گلوکارائوں کو نہیں بلکہ امہات المومنین کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔
مسلمان خواتین اداکارائوں ، گلوکارائوں کی بجائے امہات المومنین کو آئیڈیل بنائیں: کرن صبا
Jun 20, 2017