گوادر : پاک بحریہ کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ‘ دو اہلکار شہید‘ تین زخمی

کراچی + گجرات + لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی بازار میں دہشت گردوں نے پاک بحریہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس سے دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان نیوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ جیوانی انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق نیوی اہلکار افطاری لیکر جا رہے تھے دو موٹر سائیکل سواروں پر سوار 4 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اور لیویز کو دہشت گردی کے اس حملے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ثناءاللہ زہری نے کہا ہم دہشت گردوں کے آگے کسی صورت نہیں جھکیں گے۔ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ گجرات میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے سرائے عالمگیر، کھاریاں، کوٹلہ ارب علی خان کے مختلف مقامات پر گرفتار افراد سے بارودی مواد، خودکش اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرکے ملزموں کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں سے 24 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ صوابی میں 27 ملزم پکڑے گئے۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی نئی فہرست بنا لی۔ نئی فہرست میں کالعدم تنظیموں کے 87 دہشت گرد شامل ہیں 18 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان، 29 کا پشاور اور 12 کا خیبر ایجنسی سے ہے جبکہ 56 بین الاقوامی کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ دہشت گرد 2008ءسے 2017ء تک وارداتوں میں ملوث رہے۔ فہرست میں شامل 65 دہشت گرد فرار، 17 گرفتار اور 5 مارے جا چکے ہیں۔
2 اہلکار شہید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...