لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ موہنی روڈ کے عوام جہاں سے نواز شریف وزیراعظم بنے ہیں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے پیٹ کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔موہنی روڈ پر مرزا الیاس اور افضل بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جیالوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ زبیر کاردار کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نااہلیوں اور ناکامیوں کے تما م ریکارڈتوڑ دئیے ہیں، (ن) لیگ کے دور حکومت میں 20لا کھ سے زائد افراد بے روز گار ہوئے ہیں، نواز حکومت غربت ، مہنگائی اور بے روز گاری ختم کر نے میں نا کام رہی۔
موہنی روڈ کے عوام آلودہ پانی پینے سے موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں: حافظ زبیر کاردار
Jun 20, 2017