نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی ائر لائن کے اڑتے ہوئے طیارے میں خاتون مسافر نے بچے کو جنم دیدیا۔ ائرلائن جیٹ ائرویز نے بچے کو ساری عمر مفت ہوائی سفر کرانے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جیٹ ائرویز کی فلائٹ نائن ڈبلیو 569 سعودی عرب سے بھارت واپس آرہی تھی جس میں ایک حاملہ مسافر خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر فلائٹ کا رخ ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا تاہم جہاز اترنے سے قبل خاتون نے جہاز کے عملے کی مدد سے بچے کو جنم دیدیا، دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔ ائر لائن کے ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا خاتون نے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بچے کو جنم دیا۔ جہاز میں بچے کا جنم ہمارے لئے اعزاز ہے۔
بھارتی ائرلائن کی پرواز میں خاتون کی ڈلیوری بچے کو تمام عمر مفت ہوائی سفر کرانے کا اعلان
Jun 20, 2017