امریکہ میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کیلئے سینکڑوں خواتین کا مارچ

نیویارک (اے پی پی) امریکہ میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے لیے خواتین نے مارچ کیا ہے ۔ امریکہ کے خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان پر ایٹم بم حملے کے متاثرین کے نمائندوں نے اقوام متحدہ میں زیر بحث جوہری ہتھیاروں پر مجوزہ پابندی کے معاہدے کے حق میں نیویارک میں پیدل مارچ کیا ہے۔ مارچ کا اہتمام خواتین کے ایک امن گروپ کی جانب سے کیاگیا۔ 8 سو کے قریب مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ہیروشیما اور ناگاساکی کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ منتظمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی حملوں کے متاثرین 72 سالوں سے کہہ رہے ہیں آئندہ کسی کو بھی جوہری ہتھیاروں کے ہاتھوں متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن