کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا چاہتا تھا،عامر نے خواہش پر پانی پھیردیا:شاداب خان

Jun 20, 2017

لندن (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن محمد عامر ان کی اس خواہش پر پانی پھیر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ میچ سے پہلے ہی سوچ چکے تھے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کریں گے تاہم محمد عامر نے ان کی خواہش پوری نہ ہونے دی البتہ وہ ان کا کیچ پکڑ کر خوش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اپنی ذات کیلئے نہیں کھیلتے بلکہ ہمیشہ ٹیم کیلئے کھیلتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ 100 فیصد کارکردگی دکھا سکیں۔

مزیدخبریں