واشنگٹن (آن لائن) امریکی حکومت نے ایک بار پھر قطر پر دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کو پچھلے کئی برسوں سے قطر سے وافر مقدار میں امداد ملتی رہی ہے۔ شام میں لڑنے والی النصرہ کے لیے قطر فنڈز کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن ماضی میں بھی قطر کو متنبہ کرتا رہا ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے مختلف ذرائع سے قطر کو دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے کہا جاتا رہا ہے۔
النصرہ فرنٹ کو قطر سے خطیر رقوم مل رہی ہیں: امریکہ کا پھر الزام
Jun 20, 2017