عمران مفت خورے سیاستدان، سیاسی مسخروں کے چنگل میں پھنسے ہیں: ترجمان پنجاب حکومت

Jun 20, 2017

لاہور( خصوصی رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک مفت خورے سیاستدان ہیں جو عوام اور عدلیہ پر انحصار کرنے کی بجائے افضل خان اور انعام الرحمن جیسے سیاسی مسخروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سیاسی دکانداری چمکانے کے لئے ہمیشہ کرپٹ مافیا پر انحصار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ انعام الرحمن جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں جبکہ انعام الرحمن کیخلاف نیب میں پہلے ہی مقدمات درج ہیں۔ انعام الرحمن عمران خان کیلئے دوسرا ’’ا فضل خان‘‘ ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں