ا سلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) پا کستانی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم ےوتھ اےسوسی آف پا کستان کی طرف سے افطار پارسل کی تقسیم جاری ہے جو کہ جڑواں شہروںکے مختلف چوراہوں اور ٹرےفک سگنلز پر تقسیم کئے جاتے ہےں،جس کا مقصد اللہ عزوجل اور اس کے رسولﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے امیر و غریب کے فرق اور قید کو بالا طاق رکھتے ہوئے مسافروں کے لئے افطا ر کا نتظام و انصرام کر رہے ہیں۔ جس کا اصل مقصود صرف اور صرف مخلوق خدا کی خدمت کرنا اور نوجوانوں میں خدمت کا جذبہ اجاگر کرنا ہے ۔ چیئرمےن ےوتھاےسوسی آف پا کستان ،کاشف ظہیر کمبوہ کا کہنا تھا کہ ہم اس مہم کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑ ھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ ہماری تنظیم کی نمائندگی پاکستان کے ہر بڑے شہر میں موجود ہے ۔چیئرمین سے گفتگو کے دوران یہ معلوم ہوا کہ اس دس روزہ مہم مےں ا سلام آباد کے تمام مصروف ترےن سگنلزپر مسافروں مےں پانچ ہزار پارسل تقسےم کیے جائےں گے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد بھر سے طلباءنہ صرف اس عمل کو سراہ رہے ہیں بلک رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے آگے آ رہے ہیں ۔ نوجوا ن ر ہنما ، محمد ریحان طاہر ، آصف خورشید ، محمد سجاد حسین ،صدر عبد القادر ،نائب صدر سےد ےوسف علی، کوآرڈینیٹر عبدالماجد خان، جنر ل سےکرٹری ڈاکٹر عدنان قربان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر پا کستانی کی تر قی مےں اےک اہم کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ ہماری آنے والی نسلوں میں احترام انسانیت اورخدمت خلق کا جذبہ اجاگر کیا جا سکے ۔ اس مہم کی خاص با ت یہ ہے کہ اس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی ےو نےورسٹیوںکے طلبا شامل ہیں جو کہ بغیر کسی لالچ و طمع کے اس کار خیر میں مصروف عمل ہیں۔