اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آبادہائی کورٹ نے لاپتہ آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کے اغوا کے معاملے مےں عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلےا ہے عدالت عالےہ جسٹس اطہر من اللہ نے ساجد محمود کی بازیابی کے مقدمہ میں متفرق درخواست پر سماعت کی عدالت کے 12 مئی 2017 کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا عدالت نے مغوی کی عدم بازیابی کی صورت میں اس کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات پر رپورٹ طلب کی تھی عدالتی احکامات کے تحت رپورٹ اور بیان حلفی جمع نہیں کرائے گئے جو توہین عدالت کے مترادف ہے
آئی ٹی ایکسپرٹ اغواءکیس‘ سیکرٹری داخلہ‘ دفاع اور آئی جی کو توہین عدالت کا نوٹس
Jun 20, 2017