لندن(این این آئی)کوسٹاریکا کے صدرنے ملک میں اسفلٹ (تارکول) کی ایک فیکٹری کا افتتاح کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لوئس کو ایسے نادر تجربے سے گزرنا پڑا جو وہ مدتوں فراموش نہیں کرسکیں گے۔مقامی ٹی وی کے مطابق گفتگو کے دوران ایک بِھڑڈرون طیارے کی طرح ان کے چہرے کے قریب آئی اور موقع پاتے ہی لوئس کے مْنہ میں داخل ہو گئی۔ لوئس نے اس جرات مند بِھڑ کی دراندازی محسوس کرنے کے بعد مْنہ میں بڑبڑانے کا اظہار کیا اور پھر اس جسارت کی مرتکب بِھڑ کو نگل لیا۔ اس منظر کو کوسٹاریکا میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے دیکھا۔