سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اداروں کو متنازعہ بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں، ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے ، ہمارے ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں. دفتر خارجہ سے اچھے تو ہمارے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ملک کا نام روشن کیا، وزیراعطم نواز شریف نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے،،میاں نواز شریف کو جمہوریت کی خاطر مستعٰفی ہوجانا چاہیے. انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے اور جمہریت کا پہیا چلتا رہے، وزیراعظم سعودی عرب دعائیں مانگنے گئے ہیں ، امید ہے کہ سندھ کے 80 فیصد ترقیاتی کام ہماری حکومت میں مکمل ہوجائیں گے.