ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں مقیم مسلمان چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کی شاندار جیت کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر جہاں آتش بازی کی گئی وہیں پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگے.
تنگ نظر ہندو سرکار کو اپنے ہی شہریوں کی یہ خوشی ایک آنکھ نہ بھائی،،پندرہ مسلمانوں کے حراست میں لے کر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا.
ریاست راجستھان کے ضلع بیکانَر میں بھی مسلمان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نکلے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، یہاں پر پولیس نے پانچ نوجوانوں کو غداری اور مجرمانہ سازش کے الزام میں گرفتار کرلیا.
NATS
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی عوام میں اپنی ٹیم کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے،، ملک بھر میں کئی مقامات پر احتجاج میں کھلاڑیوں کے پوسٹرز بھی جلائے گئے،،،
مدھیہ پردیش اور راجھستان میں گرین شرٹس کی جیت کا جشن منانے پر بیس افراد کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا
Jun 20, 2017 | 23:05