کراچی ( پ ر) پاکستان کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک اینگرو کارپوریشن نے سال 2018 کے ماہ رمضان میں شیئر فار شیئرکے نام سے اپنی مہم کا انعقاد کرتے ہوئے اسے کامیابی سے انجام دیا۔اینگرو کارپوریشن نے اتنے بڑے پیمانے پر اس سرگرمی کا پہلی مرتبہ انعقاد کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ اس مہم کے تحت لوگوں نے اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے اپنی پوسٹ آن لائن شیئر کیں۔ ہر شیئر کے ساتھ اینگرو نے مستحق افراد اور محروم طبقوں میں ایک راشن باکس تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھایا ۔
اس شاندار اور موثر مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اینگرو کے ترجمان نے کہا کہ اینگرو میں ہر شخص رواں سال منعقدہ مہم Share4Share پر فخر محسوس کر رہا ہے کیونکہ اس مہم کا مقصد غذائی قلت، خوراک کی کمی اور کھانے کے ضیاں اور اس کے پاکستانی معاشرے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔