اسلام آباد(اے پی پی) ملک کے تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور تجارتی خسارہ کو کم کرنے کیلئے صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جبکہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے ملک کا تجارتی خسارہ کم کیا جاسکتا ہے۔ رواں سال 2017-18ء کے ابتدائی دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران پاکستان میں 2.237 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی جبکہ اسی عرصہ کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی کا حجم 1.773 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024.25ء تک پاکستان میں کی جانے والی ایف ڈی آئی سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی 3.5 تا 4.5 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جس کے تناظر میں صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ سے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ پر بھی قابو پانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
آئی ایم ایف
پاکستان کوتجارتی توازن بہتر ، خسارہ کم کرنے کیلئے صنعتی سرمایہ کاری پرخصوصی توجہ دینی ہوگی :آئی ایم ایف
Jun 20, 2018