دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال بتدریج بہتری کی طرف گامزن

Jun 20, 2018

سکھر (نامہ نگار) ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز‘ دریاسندھ میں پانی کی صورتحال بہتری ‘ایک دو روز کے دوران کئی ہزار کیوسک اضافہ‘ نہروں میں بھی پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے بعد سے دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے اور گزشتہ دو دنوں کے دوران دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کئی ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 134055 کیوسک اور اخراج 111150 کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 74104 کیوسک اور اخراج 35644 کیوسک ریکارڈ کیا گیا‘ دریا میں پانی کی صورتحال میں بہتری کے بعد سکھر اور گڈو بیراجوں سے نکلنے والی نہروں جہاں پر پانی کی کمی کے دوران پانی کی فراہمی کم کر دی گئی تھی وہ صورتحال بہتر ہونے کے بعد بڑھا دی گئی ہے جس سے اب اندرون سندھ کاشتکاروں کو فصلوں کیلئے پانی کی فراہمی ہو سکے گی۔ سکھر بیراج کے انچارج کنٹرول روم عبدالعزیز سومرو کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال میں بتدریج بہتری سے ایک سے دو روز میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ سکھر اور گڈو کی طرح کوٹری بیراج پر بھی سطح آب بلند ہو رہی ہے۔
پانی کی صورتحال

مزیدخبریں