شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے سکرونٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے کہنے پر کاغذات جمع کرائے اگر قیادت نے ٹکٹ سید جاوید علی شاہ کو دیا تو سب سے پہلے میں کمپین کروں گا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو مقدمات میں الجھا کر ن لیگ کے لیے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ ملے نہ ملے میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں انہوں نے کہا کہ میں فالج کا مریض ہوں لیکن ملک کے لیے میرے پاس طاقت پہلے سے زیادہ ہے جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے بارے غلط نہیں سوچ سکتے ہم لبیک یا رسول اللہ کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے ۔
جاوید ہاشمی