ملتان( سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے کلے کورٹ سپیشلسٹ 25سالہ نیکولس ککر کو میچ فکسنگ پر 6سال کیلئے بین اور 25ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ککر نے 2017میں فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی ۔ وہ 2017میں کیریئر کی بہترین رینکنگ 78پر پہنچے تھے۔ انہوں نے 2015میں دو اے ٹی پی چیلنجز میچ فکس کئے تھے وہ تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کے بھی قصور وار ٹھہرے ان کی تین سال پابندی معطل کردی گئی ہے اس طرح وہ ان کی 2021میں ٹینس مقابلوں میں واپسی ہوگی۔