ماسکو (این این آئی)فٹبال ورلڈکپ 2018ء میں گروپ ’جی‘ کے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کو 2-1سے شکست دیدی۔انگلینڈ کی طرف سے دونوں گول ہیری کین نے کیے جبکہ تیونس کا واحد گول فرجانی سسی نے کیا۔وولگو گارڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے گیارہویں منٹ میں منٹ میں کیا، جو ہیری کین کا کسی بھی بڑے بین الاقوامی میچ میں پہلا گول ہے۔تیونس نے حریف ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے اور کھیل کے 35ویں منٹ میں فرجانی سسی نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا ٗپہلا ہاف اسی اسکورپر ختم ہوا۔میچ کافیصلہ کن گول کھیل کے آخری لمحات میں اس وقت ہوا جب ہیری کین نے ہیڈر کی مدد سیگینڈ گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو دو،ایک سے فتح دلادی۔