عمران کے 2 حلقوں سے کاغذات مسترد‘ 3 میں منظور : این اے 53 شاہد خاقان‘ گلالئی‘ مہتاب عباسی کے فارم رد

Jun 20, 2018

لاہور/ فیصل آباد/ اسلام آباد/ کراچی (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ اپنے نامہ نگار سے+ جنرل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں+ نامہ نگاران) ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان، شاہد خاقان، عائشہ گلالئی، سردار مہتاب خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ عمران خان کے فارم لاہور کے حلقہ این اے 131، کراچی کے این اے 243 اور بنوں سے منظور کر لئے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات این اے 95 میانوالی سے بھی مسترد کر دیئے گئے۔ این اے 53 سے شاہد خاقان عباسی، عمران خان، عائشہ گلالئی اور سردار مہتاب احمد خان کے کاغذات بیان حلفی کی شق ”این“ کے تحت مسترد کئے گئے ہیں، شق این بیان حلفی کی ایک شق ہے جس کے مطابق جو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا رہا ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ اگر وہ پہلے قومی و صوبائی اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہو تو اس میں ممبر سے پوچھا جاتا ہے کہ پہلے ممبر منتخب ہو کر حلقہ کی عوام کے مفاد میں کیا اقدامات کئے اور آئندہ کیا اقدامات کریں گے اور چاروں امیدوار اپنے حلقہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہ کر سکے جس پر چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ این اے 53 سے علی نواز، شاہد خاقان عباسی، عمران خان، سردار مہتاب، طارق فضل چودھری اور سبطین بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر عائشہ گلالئی اور وہاب بلوچ کی طرف سے اعتراضات کو بھی مسترد کر دیا اور ریٹرننگ افسر نے کہا عائشہ گلالئی اور وہاب بلوچ این اے 53 کے ووٹر نہیں ہیں۔ این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں۔ فاروق ستار نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شہباز شریف کے این اے 132 لاہور ، سوات، ڈی جی خان سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی این اے 246 لیاری سے منظور کیے گئے۔ این اے 132 سے اور 124 سے حمزہ شہباز کے کاغذات، زرداری کے این اے 213 نوابشاہ، فضل الرحمن کے ڈیرہ اسماعیل خان 2 حلقوں این اے 38 اور 39، این اے 155 ملتان سے جاوید ہاشمی، چارسدہ این اے 23 سے آفتاب شیر پاﺅ اور چنیوٹ این اے 99 سے فیصل صالح حیات کے بھائی اسد حیات، بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کے این اے 265 کوئٹہ سے، فیصل آباد کے این اے 106 سے، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ،ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کے این اے 254 اور این اے 255 ، این اے 245 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین خان اور اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قیصر نظامانی، این اے 175 رحیم یار خان سے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، این اے 246 کراچی سے (ن) لیگی امیدوار سلیم ضیا اور بدین کے این اے 230 سے بی بی یاسمین شاہ، مریم نواز کے لاہور پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ بدین کے صوبائی حلقہ 74 سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، کراچی جماعت اسلامی کے نائب امیر اسداللہ بھٹو پی ایس پی کی فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ وہ بنک نادہندگان کی لسٹ میں شامل تھے۔ سابق مشرف کے این اے ون چترال سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا جبکہ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے کاغذات نامزدگی این اے ون کیلئے منظور کر لئے گئے۔ این اے 162 سے تحریکِ انصاف کی عائشہ نذیر جٹ کے کاغذات پر بھی اعتراض لگ گیا۔ بدین میں این اے 230 سے فہمیدہ مرزا کے کاغذات بھی منظور کر لئے گئے۔ مخصوص نشستوں پر مسترد کر دئیے گئے۔ تحریک لبیک یارسول وتحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں 128، 81 اور 82 سے کاغذات نامزدگی درست قرار پا گئے ہیں۔ این اے 77سے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز، این اے 78 سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور ابرارالحق کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔ فیصل آباد میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں 205 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، 10 مسترد، زیرالتوا 9 کاغذات نامزدگی پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔ این اے 108 عابد شیرعلی، این اے 101 سے بارہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے منطور کئے ان میں عفیفہ صدیقی، مسعود نذیر، عاصم نذیر، ظفر ذوالقرنین ساہی، غلام رسول ساہی، طارق محمود باجوہ، واجد مصطفی باجوہ، فواد احمد چیمہ، این اے 105 سے رائے ندیم حیات کھرل، میاں نعیم، مسعود ن©ذیر، عاصم نذیر، میاں قاسم فاروق، میاں محمد فاروق، میاں معظم فاروق، اعجاز چوہدری سمیت 17 امیدواروں کے کاغذات منظور، پانچ امیدواروں کا فیصلہ آج ہو گا۔ این اے 106 سے بشارت علی، این اے 109 سے کلیم اللہ کموکا، محمد کامران اصغر، منصور اعوان پی پی 97 میں پندرہ امیدواروں فواد چیمہ، طارق محمود، رضوان لیاقت، محمد اجمل چیمہ، واجد مصطفی، عمر افضل، علی اف©ضل، محمد افضل ساہی سمیت سات امیدوار شامل ہیں۔ پی پی 98 میں تیرہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست نکلے۔ پی پی 102 میں سکندر حیات، احسن مشتاق سمیت اٹھارہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست جبکہ سات امیدواروں کے مسترد ہو گئے۔ پی پی 106میں رضا نصراللہ گھمن، عمر فاروق، پی پی 107 میں میاں فاروق، قاسم فاروق، معظم فاروق سمیت چھ جبکہ پی پی 108 میں محمد یٰسین کسانہ، عفیفہ صدیقی سمیت چار، پی پی 109میں ظفراقبال ناگرہ سمیت چار، پی پی 112 میں میاں طاہر جمیل، عدنان انور رحمانی سمیت پانچ، پی پی 114 میں شیخ اعجاز، فیض اللہ کموکا سمیت 21 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔ بھےرہ کے حلقہ اےن اے 88سے سابق وزےر مملکت پےر امےن الحسنات شاہ، ہارون احسان پراچہ، چوہدری ندےم افضل چن، پےر فاروق بہاﺅالحق شاہ، اسد الحق پراچہ، ارسلان حسن گوندل، اظہار الحسن، آصف علی چوہدری، چوہدری محمد سرفراز پنجوتھہ، راﺅ طاہر مشرف خان، شوکت حےات دھبےانہ، ظفر عباس لک، گلرےز افضل گوندل، محمد حنےف گادی، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور نعےم حےدر پنجوتھہ پی پی 72کے لےے پےر فاروق بہاﺅالحق شاہ، حسن انعام پراچہ، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، گلرےز افضل گوندل، زبےر احمد گوندل، صہےب احمد بھرتھ، ارسلان حسن گوندل اور دےگر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لےے گئے۔ بہاولنگر میں این اے 166 سے میاں عبد الغفار کالوکا ، سید محمد اصغر، سید نذر محمود شاہ و دیگر اُمیدواروں، این اے 67 سے اعجاز الحق، میاں عالم داد لالیکا اور میاں شوکت علی لالیکا، این اے 168 سے فاطمہ بشیر چیمہ، احسان الحق باجوہ، این اے 169 سے اعجاز الحق، شوکت محمود بسرا، ضلع کی آٹھ صوبائی نشستوں کیلئے بھی تمام اُمیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ پی پی 240 سے دو اُمیدواروں ملک عبداللہ اور سلمان ضیاءکے کاغذات مسترد ہو گئے ہیں۔ جھنگ سے شیخ وقاص اکرم، شیخ محمد اکرم، مولانا احمد لدھیانوی کے فارم مسترد ہو گئے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان ، سید فیصل صالح حیات ، صاحبزادہ محمد مشتا ق سالم ، داﺅد خان ، غلام بی بی بھروانہ، سیدہ صغریٰ امام ،امیر سلطان ، امیر عباس سیال ،شیخ محمد اکرم ، صائمہ اختر بھروانہ، مولانا آصف معاویہ ، نواز بھروانہ،علیشاءافتخار،مخدوم علی اکبرشاہ،محمد منشاءجھنگوی، غلام احمد خان گاڈی، جاوید اکبر شاہ ،میاں محمد اعظم چیلہ،فیصل حیات جبوآنہ، ناصر انصاری،مولانا مسرور نواز، معاویہ اعظم،محمد آصف علی شاہدڈھڈی، شیخ شیراز اکرم، نواب خرم خان سیال،نواز بھروانہ،مہر حسن ناصر نول ،مہر سلطان سکندر، غضنفر عباس قریشی،مہرخالد محمودسرگانہ، خالد غنی، آصف کاٹھیا کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔ گوجرانوالہ میں این اے 80 سے محمود بشیر ورک، طارق محمود ، امتےاز صفدر وڑائچ ، ڈاکٹر عبےد اللہ گوہر، راﺅ اکرام کے کاغذات نامزدگی منظور، شازیہ سہیل میر کے بنک ڈیفا لٹر ہو نے کی بنا پر مسترد کر دئےے گئے ہےں، اےن اے 81 سے خرم دستگےر خان، خواجہ صالح ، اےن اے 82 سے پیدوار عثمان ابراہیم، علی اشرف مغل اور جواد منج کے کاغذات منظور، آزاد امےدواروں مزمل اقبال ہاشمی اور شاہد حمےد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئےے گئے ہےں، اےن اے 83سے رانا نذیر احمد ، رانا ساجد شوکت، چوہدری ذکااللہ بریار، چوہدری ذوالفقار بھنڈر کے کاغذات بھی منظور، این اے 79 سے ڈاکٹر نثار چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جبکہ انکے بھائی سابق اےم اےن جسٹس رےٹائرڈ افتخار احمد چےمہ کے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دےنے کے ساتھ اثاثے چھپانے پر اور اقامہ رکھنے والے امےدوار چوہدری عدنان سرور چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئےے گئے ہےں جبکہ پی پی 53 سے جمال ناصر چیمہ کو بنک ڈیفالٹر ہونے پر نااہل قرار دے دیا گےا، پی پی 55سے 26امےدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور دو امےداروں مسترد ہو گئے ہےں ،پی پی 56 سے سابق اےم پی اے توفےق بٹ اور آزاد امیدوار ریاض جٹ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہےں۔این اے119سے بریگیڈئر (ر) راحت امان اللہ بھٹی، چودھری عثمان نثار پنوں، رانا افضال حسین، صابر حسین، رانا تنویر حسین، محمد انور رشید، صفدر شیراز، مظاہر عباس ڈگر، عمر سکندر اور سید فخر عباس کے کاغذات منظور ہو گئے۔ این اے 117سے برجیس طاہر، چودھری بلال احمد ورک، چودھری طارق محمود باجوہ، چودھری محمد ارشد ساہی، حاجی محمد اعظم ملک، شفقت رسول گھمن، ہارون اشفاق، چودھری طارق محمودباجوہ، شازیہ چیمہ، نازیہ چیمہ، محمد وقاص، اکرم حیات چیمہ، نعیم اقبال، شکیل الرحمن، محمد رضوان واہگہ، پی پی 131میں محمد طارق آزاد امیدوار شازیہ چیمہ نے کاغذات واپس لئے، احتشام الحسن بھٹی کے یونینکونسل کی چیئرمین شپ سے مستعفی نہ ہونے کی بناءپر کاغذات مسترد کردئیے گئے۔ طارق محمود باجوہ، محترمہ شازیہ چیمہ، اعجاز حسین بھٹی، چودھری امتیاز احمد کاہلوں، حاجی عرفان الحسن بھٹی، میاں کاشف علی بھٹی، محمد عباس ولدمشتاق احمد ولی پور بوڑا، فلک شیر، چودھری طارق سعید گھمن، محمد احسن رضا واہگہ، حاجی محمد اعظم ملک، حاجی ارشد نذیر، چودھری محمد ارشد ساہی، محمد اشفاق ولدعبدالرشید، میرمحمد صدیق وائیں، ندیم اصغر عرف مٹھو، رانا جماعت علی معصومی، حفیظ احمد کے کاغذا ت منظور کر لئے گئے۔ لاہور میں پی پی 161سے فیصل کھوکھر، پی پی 148علیم خان کاغذات منظور، پی پی 168سے عالمین گھرکی، عبدالجبار منشا، راﺅ تنویر ،عبدالصمد ، نصیر احمد ، زید حامد ،غلام مصطفی قادر کے مسترد ، خواجہ سعد رفیق ،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر کے منظور ہو گئے ہیں۔ رمضان صدیق ،ندیم اشرف ،زرافشاں ،فرحین ، شرافت لیاقت بھٹی ،سجاد محمود،میاں عثمان ،علی احمد ملک، شفقت حسنین ،عظیم اللہ خان ،ملک شہباز ،رفیع شفیع بھٹی، اشتیاق احمد ،رانا خالد ،محمود، وسیم بٹ اختر حسین ، آصف ا،انور روز دار خان ،عبدالجبار،فیاض بھٹی جاوید بھٹی، مقبول خان ،تاج ،حنیف اعوان ،منیر بہاری ،نور محمد ، عطامحمد ،زاہد مصطفی کے کاغذات منظور ہو گئے۔ پی پی 171سے سردار عادل عمرو،سردار کامل عمرو، عاقل عمرو غلام حسین، محمد مستنصر بلا،رانا بختاور خان ، رانا حسنین احمد خالد، سعد منظور ،ذبیر احمد ،ارشد محمود لودھی ، امجد نذیر، محمد امجد خان ،محمد یعقوب ،رانا محمد طارق ،چودھری عاصم رشید، نصار احمد ،اویس احمد بھٹی ،محمد یونس ، بابر حسنین ،ملک اسد علی ،محمد اقبال طاہر، سلطان اصغر چودھری گلزار احمد، ملک اشرف، نسرین بی بی، ملک ضیاالرحمان ،سعدت نسرین ،محمد اقبال اختر کے کاغذات منظور ہوئے۔ پی پی 161سے طاہر اقبال سندھو کے کاغذات منظور، فیصل محمود کے کاغذات مستردکر دیئے گئے۔ ملک علی رضا ،ملک سیف اللہ ،ملک شیر زمان، جاوید علی ،کاشف علی ،مدثر صدیقی ،ملک طاہر اشرف، علی نوید بھٹی، پی پی 148،میاں محمود الرشید کے داماد محمد اکرم عثمان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے، پی پی 163سے تمام امیدوار وں کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔ حلقہ پی پی 150میں 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، آزاد امیدوار فاروق افضل کے کاغذا ت مسترد جبکہ باقی 22امیدواروں کے منظور ہو گئے۔ این اے 199، این اے 120، پی پی 135، پی پی136 اور پی پی 137کے حلقوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سابق ایم این اے راناافضال حسین، سابق ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول سمیت44امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے۔ چودھری عمر آفتاب ڈھلوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔ بلوچستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کے کاغذات پی پی 31سے مسترد ہو گئے۔ این اے95سے نواب آف کالاباغ ملک وحید خان کے کاغذات بنک ڈیفالٹر ہونے پر مسترد کر دئیے گئے۔مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق چےف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے جس بیہودگی کا انتخاب کیا تھا انہیں اس کا جواب مل گیا ہے۔ الحمدللہ اسلام آباد کے علاوہ تمام حلقوں سے چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد سے تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں جلد ہی بیان حلفی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا اعتراض دور کرکے اپیل دائر کریں گے۔ ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلئے مجموعی طور پر 21 ہزار 482 کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے ہیں قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کےلئے 6 ہزار 63 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلئے 15 ہزار 419 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کےخلاف اپیلیں 22 جون تک دائر کی جاسکیں گی ٹربیونلز 25 جون تک یہ اپیلیں ہر صورت میں نمٹائیں گے جس کے بعد 28 جون کو انتخابی امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں شائع کی جائینگی امیدوار 29 جون تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

کاغذات

مزیدخبریں