دوسری شادی، سعد رفیق کی پہلی اہلیہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، ایاز صادق کی درخواست پر سابق وزیر ریلوے نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا

Jun 20, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) خواجہ سعد رفیق نے الیکشن 2018ءکے حوالے سے اپنا صوبائی حلقہ انتخاب تبدیل کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست پر کیا ہے۔ سعد رفیق نے حلقہ پی پی 157سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اب وہ پی پی 168سے الیکشن لڑینگے۔ پی پی 157سے سعد رفیق کی جگہ خواجہ سلمان رفیق الیکشن لڑینگے۔ دوسری جانب سعد رفیق کی دوسری شادی کے انکشاف کے بعد پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا۔
سعد رفیق

مزیدخبریں