لاہور (سپورٹس ڈیسک)بال ٹیمپرنگ کرنے پر سری لنکن کپتان دنیش چندی مل پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ۔ 28سالہ کھلاڑی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کی تھی ۔ میچ ریفری جیوا گال سری ناتھ نے کہا کہ چندی مل الزامات کے جواب میں مطمئن نہیں کر سکے ۔ واقعہ کی فوٹیج دیکھنے کے بعد یہ واضح ہے کہ چندی مل نے جان بوجھ کر گیند کو خراب کیا ہے ۔ فیلڈ امپائر علیم ڈار اور این گولڈ نے گیند خراب کرنے پر نشاندہی کی تھی ۔ چندی مل کے کھاتے میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کر دیئے گئے ہیں ‘سری لنکن کپتان کو میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔ چندی مل ‘کوچ ہتھورا سنگھے اور ٹیم منیجر گرو سنہا پر الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ انہوں نے گیم سپرٹ کو خراب کیا ہے ۔