لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان کلیئر اور سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال شیخ مظہر نے سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ کے بعد سپورٹس کی وزارت کا اضافی قلمدان سونپنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کا ایک اچھا فیصلہ ہے۔