لاہور (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے ٹینس سٹار عالمی نمبر 100نیکو لس ککر کو میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر 6سال کی پابندی عائد کر دی گئی ۔ ان کو 25ہزارڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔ 25سالہ کھلاڑی نے 2015ء میں میچ فکسنگ کی تھی ۔ انہوں نے الزامات کی تحقیقات کے دوران تعاون بھی نہیں کیا ہے ۔ بعد ازاں اپیل پر تین سالہ کی پابندی معطل کر دی گئی جس کا مطلب ہے کہ وہ مئی 2021ء میں کھیل کے میدان میں واپس آسکیں گے ۔