احمد وقاص ریاض کو جنگلات، انجم نثار کو زکوٰۃ و عشر کا اضافی چارج دیدیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کی نگران کابینہ کے وزراء کے محکموں میں ردوبدل کرنے اوراضافی چارج دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (کیبنٹ ونگ) نے وزراء کے محکموں کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری اورمعدنیات ومعدنی ترقی انجم نثارکو محکمہ زکوۃ و عشر، وزیر توانائی، بلدیات و شہری ترقی اورآبپاشی ظفرمحمود کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ، وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کو محکمہ جنگلات،جنگلی حیات اورماہی پروری، وزیر داخلہ شوکت جاوید کو سپورٹس اور پبلک پراسکیوشن کے محکموں کا اضافی چارج دیدیاگیا ہے۔ چوہدری فیصل مشتاق کو انسانی حقوق واقلیتی امور، بہبود آبادی اور سماجی بہبود وبیت المال کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں ۔ہائر ایجوکیشن،سکول ایجوکیشن،سپیشل ایجوکیشن،لٹریسی ونان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن کے محکمے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...