پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا پہلی پروفیشنل لیگ سے تعلق کا انکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ سے کسی بھی تعلق سے انکار کر دیا ہے۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن خالد محمود کے مطابق کوئی بھی ایسی لیگ جو آئبا اور پاکستان باکسنگ لیگ کے قوانین کے خلاف ہو اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے بے شک کوئی بھی بڑا کھلاڑی یا نام اسے کرا رہا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے بلائے جانے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں ایگزیکٹو باڈی ارکان نے ایسے کسی بھی ایونٹ کی مخالفت کی جو انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن آئبا اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے قوانین برعکس ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی ایگزیکٹو باڈی نے پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کے معاملات کا بریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا کہ یہ ان تمام قوانین کی نفی کرتی ہے جو ورلڈ باڈی کے ہیں۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ان تمام فیصلوں پر عمل کرتی ہے جو اس کی ایگزیکٹو باڈی اور جنرل کونسل نے منظور کیے ہوں اور آئین اس کی اجازت دیتا ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...