کلرسیداں(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی انگڑائی،این اے ستاون اور پی پی سات سے نئے امیدواراتارنے کی اطلاعات ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محموداور بلدیہ کلرسیداںکے رکن عاطف اعجاز بٹ نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے عاطف اعجاز بٹ نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ظہیر محمود کے چچا چوہدری محمد ایوب اب پی پی سات سے پیپلز پارٹی کے حتمی امیدوار ہوں گے انہوں نے این اے چھپن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آصف شفیق ستی اور مہرین انور راجہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں آصف شفیق ستی کو کہوٹہ سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں این اے چھپن سے آصف شفیق ستی کی جگہ مہرین انور راجہ ہی امیدوار نامزد ہو سکتی ہیں ۔