راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں نے اغوا برائے تاوان، قتل،فورتھ شیڈول سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ۔منگل کو خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے اغوا برائے تاوان کے ملزم سلطان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 27جون، خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں نامزدملزم شمیم فاروقی کیخلاف 4گواہان کے بیان ریکارڈ کرکے سماعت 3جولائی، بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم سلیمان منیر ڈار کیخلاف سماعت3جولائی، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اکرام وغیرہ کیخلاف سماعت 2جولائی جبکہ فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں نامزد ملزم ناصر کیخلاف سماعت 2جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا۔