دکان میں آگ لگنے سے12 لاکھ کا کپڑا، فرنیچر جل کر خاکستر

Jun 20, 2018

بدوملہی(نامہ نگار)مین بازار بدوملہی میں کپڑے کی دکان کو آگ لگنے سے دکان میں موجود تمام کپڑا اور فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار بدوملہی کے دکان دار مدثر علی بھٹی ولد اصغر علی بھٹی سکنہ کوٹلی نوانیاں جو کپڑے کی دکان کرتا تھا کہ اچانک دکان میں آدھی رات کے وقت شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے دکان میں موجود سارا کپڑا اور فرنیچر آگ کی لپیٹ میں آکر جل گیا۔

مزیدخبریں