حافظ احمد رضا قادری نے مسلم لیگ ن کی تینوں میٹنگوں میں دعائیں کرائیں

 راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مسلم لیگ ن راولپنڈی کے متحرک رہنما حافظ محمد احمد رضا قادری ایڈووکیٹ نے منگل کے روز طاہرہ اورنگزیب، ضیاء اﷲ شاہ اور بیرسٹر عابد وحید شیخ کی اقامت گاہوں پر ہونے والی مسلم لیگی رہنماؤں کے اجلاسوں میں اختتامیدعائیں کرائیں۔ طاہرہ اورنگزیب نے حافظ احمد رضا قادری سے دعا کرانے کیلئے کہا اور تجویز دی کہ وہ انتخابی مہم میں مسلم لیگی اجتماعات میں دعا کرایا کریں۔ احمد رضا قادری کو پارٹی ٹکٹ سے محروم، ضیاء اﷲ شاہ اور عابد وحید شیخ سے خصوصی تعلقات کی بنا پر ان میٹنگوں میں مدعو کیا گیا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق اعلیٰ قیادت کی ہدایت کی روشنی میں مسلم لیگ ن کے دو بڑوں کو قریب لانے میں راجہ محمد حنیف نے اہم کردار ادا کیا۔ توقع ہے کہ مسلم لیگی جرگہ آئندہ چند روز میں چوہدری ایاز، سجاد خان، ڈاکٹر جمال ناصر اور حاجی پرویز خان کے پاس بھی جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن