روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی، تجارتی شعبہ مسائل کا شکار ہو گیا : ظفر اقبال

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آبادچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر میاں ظفر اقبال‘سینئرنائب صدر شیخ خرم اشتیاق ‘نائب صدر میاں رضوان صدیق‘راحت ریاض ملک نے کہا ہے کہ روپے کی قدری اور ڈالر کی قیمت 122.50روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے بیرون ملک سے منگوایا گیا صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگااور صنعتی شعبہ پر اضافی بوجھ پڑے گا۔ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر مہنگا ہونے سے حکومتی قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت متاثر ہوگی اور ان قرضوں کی ادائیگی کیلئے ملک کے اندر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ سے ہوشربا مہنگائی جنم لے گی۔ انہوںنے کہا کہ ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے خام مال مہنگا ‘اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بیرون ممالک سے خام مال کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث درآمدات میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی اور توانائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھے سے ملک پر بیرونی قرضوںمیں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لئے روپے کی قدر کو بہتر اور مستحکم کرنے کیلئے نگراں حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن