اینگرو کی رمضان میں و سیع مہم ShareforShare کا اختتام

کراچی ( پ ر) پاکستان کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک اینگرو کارپوریشن نے سال 2018 کے ماہ رمضان میں شیئر فار شیئرکے نام سے اپنی مہم کا انعقاد کرتے ہوئے اسے کامیابی سے انجام دیا۔اینگرو کارپوریشن نے اتنے بڑے پیمانے پر اس سرگرمی کا پہلی مرتبہ انعقاد کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ اس مہم کے تحت لوگوں نے اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے اپنی پوسٹ آن لائن شیئر کیں۔ ہر شیئر کے ساتھ اینگرو نے مستحق افراد اور محروم طبقوں میں ایک راشن باکس تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھایا ۔

ای پیپر دی نیشن