لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر جوہر ٹائون لاہورمیں23 اور24 جون کو ایگری ایکسپو 2018 کا انعقاد ہورہا ہے۔ اس نمائش میںزرعی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔اس ضمن میں ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ نمائش کا افتتاح گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کریں گے۔اسنمائشں میںزراعت کے شعبے سے وابستہ کاشتکار، امپورٹرز، ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی۔ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو بین الاقومی سطح پر متعارف کروانا ہے۔ اس سے قبل محکمہ زراعت پنجاب نے 13 اور 14 جنوری 2018 کو پہلی ہارٹی ایکسپو کاانعقاد کیا تھا جس کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی تھی اور اس نمائش سے ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ کاشتکاروں، ملکی وبین الاقوامی کمپنیوں، پروسیسرز، درآمد اور برآمد کنندگان کیلئے قومی وبین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع کی فراہمی کے علاوہ عالمی مارکیٹوں میں برآمد کے ذریعے پاکستانی ہارٹیکلچر مصنوعات کی ترقی، بہتری اور فروغ وترویج کے امکانات کے لیے مواقع و فروغ حاصل ہوا۔ پنجاب ایگری ایکسپو 2018 میں100 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی جس سے کاروباری افراد کیلئے وسیع پیمانے پر مواقع پیدا ہوں گے۔