کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس2.16پوائنٹس کے اضافے سے 43682.84 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں17 ارب46 کروڑ14 لاکھ32ہزار28روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں68کروڑ31 لاکھ82 ہزار844 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میںبھی57 لاکھ27ہزار470 حصص کااضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز منگل کوسرمایہ کاری میںملا جلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس2.16 پوائنٹس کے اضافے سے4.682.84 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں19.70پوائنٹس کی مندی سے21546.60پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں52.80 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں34.90پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس147.52پوائنٹس کی کمی سے16506.22پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس129.36 پوائنٹس کی مندی سے 21341.38پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس18.97پوائنٹس کی کمی سے 21607.07پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،148کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 12کروڑ 32 لاکھ 66 ہزار670 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم5 ارب 78 کروڑ 36 لاکھ 24 ہزار796روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 89کھرب77 ارب 66کروڑ 58 لاکھ 3 ہزار 859 روپے سے گھٹ کر89کھرب 60ارب 20 کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار831روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ2 کروڑ40لاکھ44ہزار500حصص کا کاروبار ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا‘ سرمایہ میں 17 ارب 46 کروڑ روپے کی کمی
Jun 20, 2018