ٹرمپ کے اقدامات خوش آئند نہیں ا ن کی خودسری کیخلاف ڈٹ جانا چاہئے: برطانوی اپوزیشن

لندن (اے پی پی) برطانوی اپوزیشن رہنما ایملی تھورنبری نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام امریکی صدر کے اقدامات کو قبول نہیں کرتے۔لیبر پارٹی کی سینیئر رہنما ایملی تھورنبری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے معاہدہ پیرس اور ایران کے ساتھ والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور برطانوی عوام اس پر راضی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات خوش آئند نہیں ہیں اور ہمیں ان کی منہ زوری اور خودسری کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے۔برطانیہ میں شدید مخالفت کے باوجود امریکی صدر 13 جولائی کو لندن کا سفر کرنے والے ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ کے مجوزہ دوہ برطانیہ کے خلاف دستخطی مہم میں بھی شدت پیدا ہوگئی ہے۔ٹرمپ کے دورے کے خلاف احتجاج نامی دستخطی مہم پر اب تک پچاس ہزار سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں اور ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن