ملکی اور عوامی مسائل کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے: ناصر واہگہ

Jun 20, 2018

جوئیانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماچوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگی بڑھکیں لگانے کے بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکھیں کہ وہ دس سالوں سے پنجاب میں اقتدار کے مزے لوٹ رہے تھے عوام کیلئے انہو ں نے کیا کیا ؟اس وقت جتنے بھی مسائل ہیں ان تمام مسائل کے ذمہ دار ن لیگ ہے جس نے ملکی تعمیر و ترقی کی بجائے لوٹ مار پر تمام توجہ مرکوز رکھی ، افسوس کی بات ہے کہ ن لیگ کو کرپشن اورلوٹ مار سے ہی فرصت نہیں ملی ،پنجاب کے عوام بنیادی سہولتو ں سے آ ج بھی محروم ہیں

مزیدخبریں