پھول نگر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے کزن اور پیپلز پارٹی سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 181 رانا جہانداد خاںکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میںبھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر نہ صرف وفاق بلکہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اور حلقہ 181سے کامیاب ہوکرعلاقہ بھر کی سینکڑوں ایکڑ اراضی کو واگزار کرانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جن پر سابق حکمرانوں نے زبردستی قبضہ جما رکھاہے مذکورہ جگہ واگزار کرواکر اس جگہ پر غریبوں اور صحافیوں کیلئے کالونیاں بنائی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ قوم نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پہلے سے زیادہ زور شور سے کامیاب ہوکر غریب عوام کے مسائل حل کرے گی۔