شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)حلقہ پی پی 140 سٹی شیخوپورہ میں بلدیہ شیخوپورہ کے کونسلرز اگلے قومی انتخابات کے حوالہ سے پانچ گروپوں میں بٹ گئے ہیں سب سے زیادہ دلچسپ صورتحال نواز لیگ کے کونسلروں کی ہے جن کی اکثریت چیئرمین میاں امجد لطیف کی قیادت میں (ن ) لیگ کے نامزد امیدوار چودھری یاسر اقبال گجر کے ساتھ ہے جبکہ نواز لیگ کے کونسلروں کا ایک گروپ آزاد امیدوار اور (ن) لیگ سٹی کے صدر چودھری محمد طیاب راشد سندھو کی انتخابی مہم میں پیش پیش ہے جبکہ نواز لیگ کے کونسلروں کا ہی ایک گروپ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میاں خالد محمود کی حمایت کررہا ہے جبکہ بلدیہ شیخوپورہ میں تحریک انصاف کے کونسلر اپنی جماعت کے امیدواروں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کاکونسلر کاشف محمود ورک امیدوار پی پی 140 خالدمحمود ورک (ایم ایم اے) کی حمایت کررہا ہے۔
شیخوپورہ: پی پی 140 کے کونسلرز 5 گروپوں میں تقسیم، اکثریت مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار یاسر گجر کی حمایت کرنے لگی
Jun 20, 2018