منڈی فیض آباد ( نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہ حلقہ این اے 118کے نامزد امیدوار سید افضال حسین شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آستانہ عالیہ سے ایک ریلی نکالی جو مقامی شہر وں کے بازاروں سے ہوتی ہوئی مین روڈ پر آگئی سید افضال حسین شاہ نے ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چوہدری شرافت علی ،پیر اللہ دتہ ،چئیرمین چوہدری انتظار حسین تارڑ بھی موجود تھے اس موقع پر سید افضال حسین شاہ نے کہا کہ نبی کی حرمت کی خاطر ہم مر مٹنے پر تیار ہیں، ہم طاغوتی طاقتوں کے خلاف جہاد کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں اور کامیاب ہونگے۔