واربرٹن (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور پی پی 132 کے امیدوار رانا محمد ارشد خان نے کہا کہ بنی گالہ میںپی ٹی آئی کے کا رکنوں اور ٹکٹوں کے خواہشمندوں کا دھرنا مکا فات عمل کا حصہ ہے جبکہ پارٹیاں بدلنے والے امیدوار ڈرائی کلینز حمام کے ذریعے پی ٹی آئی میں بھجو ائے گئے ہیں وہ آج اپنے کارکنو ں شوکت سند ھو ، رانا محمد شفیق عباد اور رائے محمد نواز ساجد کے ہمراہ واربرٹن میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا بنی گالہ کے باہر پر تشدد کیفیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہو گیا ہے کہ عمران خان یہودی لابی کا حصہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے جو کہہ رہی ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے اور قوم عمران کے بارے جان چکی ہے اگر ریحام خان کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں تو عمران خان ان کا جواب دیں انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ کی تبدیلی کی افواہیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور اسی حلقہ سے عوام کے بھر پور تعاون سے بھاری ووٹ حاصل کرکے ریکارڈ قائم کروں گا۔