رائیونڈ کسی کی سیاسی جاگیر نہیں،یہاں کے لوگ ظلم کیخلاف محتد ہیں : چودھری عبدالغفور

رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور جنہوں نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ہے ، وہ اپنی میواتی برادری کیساتھ دیگر برادریوں کے اتحاد سے حلقہ بھر میں آزاد نمائندے سامنے لارہے ہیں ،اس سلسلے میں اتوار کو ایک بہت بڑے عوامی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے رائے ونڈ کے حلقہ میں حق دار اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی بجائے سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیکر نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ شکنی کی ہے اب ثابت کریں گے کہ رائے ونڈ حلقہ کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ یہاں غیرت مند لوگ بستے ہیں جو ناانصافی اور ظلم کیخلاف متحد ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن