مصر میں دہشتگردی کی بنیاد پر امیرِ قطر کے خلاف 15کروڑ ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر

Jun 20, 2018

قاہرہ (این این اائی)مصر میں مسلح حملوں کا نشانہ بننے والے متعدد افراد کے خاندانوں نے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے خلاف 15 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ ایک عرب ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جو کسی دوسرے عرب ملک کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔مذکورہ خاندانوں نے شمالی سیناء میں شدت پسندوں کے حملوں کے دوران چار افسران کی ہلاکت اور ایک شہری کے زخمی ہونے کا ذمّے دار قطر کو ٹھہرایا ہے۔مقدمے میں اْن عدالتی فیصلوں کو بنیاد بنایا گیا ہے جن سے سیناء میں دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ کے ساتھ قطر کے تعلق کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ بات مدعی خاندانوں کے وکیل ایڈوکیٹ حافظ ابو سعدہ نے "بی بی سی" کی ویب سائٹ کو بتائی۔عدالت نے مقدمے کی اولین سماعت کے لیے رواں برس 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مزیدخبریں