لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات کے زیر انتظام صوبہ کے وائلڈ لائف پارکس، بریڈنگ سنٹرز میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران6 لاکھ99 ہزار سے زائد لوگ سیر و تفریح کے لیے آئے۔ صوبہ کے وائلڈ لائف پارکس، بریڈنگ سنٹرز میں 4 لاکھ 34 ہزار لوگوں کو تفریح کے مفت مواقع مہیا کئے گئے۔ لاہو رچڑیا گھر اور سفاری زو میں2 لاکھ65 ہزار82 5 افراد نے وزٹ کیا ،85 لاکھ89 ہزار سے زائد آمدن ہوئی۔ بہاولپور اور ڈی جی خان کے چڑیا گھروں میں 1 لاکھ32 ہزار لوگ تفریح کیلئے آئے،9 لاکھ 12 ہزار روپے آمدن ہوئی۔ صوبہ کے دیگر وائلڈلائف پارکس میں4 لاکھ71 ہزار افراد تفریح سے مفت لطف اندوز ہوئے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے گذشتہ روز صوبہ بھر کے تفریحی مقامات میں سیر کے لیے آنے والے افراد کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ اعلامیے میں ڈائریکٹر جنر ل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے بتایا کہ عید کی چھٹیوںکے دوران سیاحو ں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے اور تمام سکیورٹی سٹاف ہمہ وقت تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتا رہا ہے۔