رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچیس سے کاغذات نامزدگی کیساتھ ریٹرننگ افسر کے روبرو اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ کاغذات نامزدگی میں ظاہرکیےگئے اثاثوں کے مطابق مریم نوازچوہدری شوگرملز،حدیبیہ پیپرملز،حدیبیہ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، حمزہ سپننگ ملزاور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز سمیت پانچ ملوں میں شیئرہولڈر ہیں۔ مریم نواز پاکستان میں پندرہ سو چھ کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالک ہیں۔ انہوں نے اپنی فیملی کی زیرتعمیر فلور مل میں چونتیس لاکھ باسٹھ ہزار کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کوسترلاکھ روپے بطور قرض دے رکھا ہے۔ مریم نواز کوچارکروڑبانوے لاکھ ستتر ہزار روپے کےگفٹ ملے ہیں۔ مریم نواز کے پاس ساڑھے سترہ لاکھ روپے کی جیولری موجود ہے۔ وہ اپنے بھائی حسن نواز کی دوکروڑ نواسی لاکھ کی مقروض بھی ہیں۔ گزشتہ تین برسوں میں ان کی زرعی زمین میں پانچ سو اڑتالیس کنال کا اضافہ ہوا۔ مریم نواز نے تین برسوں میں چونسٹھ لاکھ روپے سے مختلف ممالک کے دورے کیے۔
مریم نواز پندرہ سو کنال سے زائد زرعی زمین کی مالک, پانچ ملوں میں شیئر ہولڈر, چارکروڑبانوے لاکھ ستتر لاکھ روپے کے گفٹ ملے
Jun 20, 2018 | 23:29