لاہور(نیوز رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن، لاہور ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ کی ہدایت پر’’شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم‘‘ کے دوران میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونل اسکواڈ نے کارروائی کی۔ مجموعی طورپر 107مویشیوں کو متعلقہ زونز کے سٹوروں میں جمع کروا دیا گیا، 42,000ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔
شہرسے مویشیوں کی انخلاء کی مہم 107مویشی قبضہ میں لے لئے گئے
Jun 20, 2019