لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی کی سابقہ ممبر عائشہ جاویدنے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین جذبہ ایثار کے تحت عوام کے زخموں پرمرہم رکھیںورنہ ان کاپیمانہ صبر لبریزہوجائے گا۔اسمبلیوں پرعوام کااعتماد بحال کرنے کی اشدضرورت ہے کیونکہ لوگ سیاست اورسیاستدانوں سے بیزارہورہے ہیں۔اس وقت ریاست کوسنجیدہ اورمثبت سیاست کی ضرورت ہے۔ایوانوں میںایک دوسرے کوزچ کرنے سے ملک ٹیک آف نہیں کرے گا۔