ڈاکٹرسرفرازنعیمی نے ملکی سالمیت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا:اشرف آصف جلالی

Jun 20, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں شہیدِ پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز احمد نعیمی کے دسویں سالانہ یوم شہادت کے موقع پر اجتماع ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت شیخ الحدیث مفتی محمد ارشاد احمد حقانی نے کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ،تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ڈاکٹر محمد سرفراز احمد نعیمی شہید نے سالمیت پاکستان کیلئے اپنے آپ کو پیش کرکے شہداء آزادی کی یاد تازہ کر دی۔پاکستان کے دامن کو لگی ہوئی دہشت گردی کی آگ کو اپنے لہو سے ٹھنڈا کیا۔ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی جہد مسلسل اور عملی اقدامات پریقین رکھتے تھے۔آپ نے تمام مصلحتوں کو بالا طاق رکھتے ہوئے تحفظِ ناموسِ رسالت کا پرچم بلند کیا۔آپ نے تنظیم ُ المدارس کے پلیٹ فارم سے مدارس اہل سنت کو منظم کیااور تنظیم المدارس کے ناظم اعلی کی حیثیت سے بھرپور کردار ادا کیا۔جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کے ذریعے آپ نے ہزاروں علماء تیار کیے ۔آپ نے اتحاد اہل سنت کیلئے مکمل جدوجہد کی۔آپ مسلک اہل سنت کیلئے ایک چھتری کی ماند تھے۔اجتماع میں علامہ فرمان علی حیدری ،پروفیسر محمد فیاض نعمانی،مفتی محمد عبد الکریم جلالی،علامہ محمد ذاہد صدیقی،مولانا محمد حنیف حنفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزیدخبریں